جمعہ 31 جولائی 2026 - 12:46
اسرائیل لبنان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، اس سازش کو ناکام بنائیں گے: لبنانی آرمی چیف

حوزہ/ لبنان کے آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض قوتوں کا ایک اہم مقصد لبنان میں داخلی انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا ہے، جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض قوتوں کا ایک اہم مقصد لبنان میں داخلی انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا ہے، جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

جنرل روڈولف ہیکل نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر فوج کی تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی استعداد کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے یومِ فوج کے موقع پر اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی فوج آپ کی عظیم قربانیوں اور انتھک خدمات کی بدولت ملک کے مشکل ترین دور میں بھی اپنی قومی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے رہی ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی عوام کا فوج پر اعتماد اور محبت مختلف علاقوں میں تعینات فوجیوں کی قربانیوں اور خدمات کا نتیجہ ہے، اور فوج ملک کے امن، استحکام اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha